اسلام آ باد: چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے بلوچستان لاپتہ افراد کیس میں حکومت کو تمام لاپتا افراد ایک گھنٹے میں عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے
سپریم کورٹ میں بلوچستان لاپتہ افراد کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کررہا ہے۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل سیکرٹری دفاع نے عدالت کو بتایا کہ مزید 3 افراد کا پتہ چل گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ایک حبیب اللہ نامی شخص پشاور سے بیرون ملک روانہ ہوا، اسے 28اپریل کو رہا کیا گیا تھا جب کہ اس کے علاوہ مزید دو افراد کی شناخت ہو ئی ہے ان کا نا م ظاہر نہ کیا جائے ورنہ ان کی زندگی کو خطرہ ہو گا، اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری دفاع نے سیل بند
