اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ایک بار پھر لاپتہ افراد کو پیش کرنے کےلئے ایک دن کی مہلت دیتےہوئے حکومت کو کل تمام افراد کو عدلت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیاہے۔
| لاپتہ افراد کی ہلاکت کی خبر سنتے ہیں لاپتہ شخص یاسین کا بھائی محب بے ہوش ہوگیا. |
سپریم کورٹ میں بلوچستان لاپتہ افراد کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کررہا ہے۔ عدالت کے حکم کے باوجود 35 لاپتہ افراد سپریم کورٹ پیش نہیں کیئے گئے اٹارنی جنرل منیر اے ملک نے عدالت کو بتایا کہ ان میں سے دو افراد مر چکے ہیں مجھے رات ہی وزیر دفاع نے بتایا کہ دو افراد سینٹرمیں مر چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایک لاپتہ شخص دسمبر 2012 جب کہ دوسرا جولائی 2013میں فوت ہوا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ مرنے والوں کے نام اور 10 سینٹر میں مرے اس کی معلومات فراہم کی جائیں ،ان افراد کی ہلاکت نے کیس کو مزید پیچیدہ بنا دیا، اگر اس کے
